صفحۂ اول
منتخب مضمونکاتسودو شاشین کو جاپان میں سب سے پرانی انیمیشن (متحرک تصویری کام) سمجھی جاتا ہے۔ اس کے خالق کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، لیکن دستیاب حوالوں سے اندازہََ اس کی تخلیق 1907ء سے 1911ء کے درمیان میں ہوئی ہے۔ ممکن ہے کے اسی کام سے مغربی انیمیشن کی جاپان میں ابتدا ہوئی۔ اسے کیوٹو میں 2005ء میں ایک گھر کے پرجیکٹر میں دریافت کیا گیا۔ تین سیکنڈ پر مشتمل اسے ایک لڑکے کو دکھایا گیا ہے جو "活動写真" لکھتا ہے اور اپنی ٹوپی اتار کر اسے لہراتا ہے۔ اس میں استعمال کیے گئے فریم سٹنسل (ایک طریقہ جس میں تصاویر کو سانچوں پر رنگ ڈال بنایا جاتا ہے) تھے جو سرخ اور کالے رنگ کے تھے ان تصاویر کو تیزی سے حرکت دی جاتی تھی۔اس کارٹون کی تصاویر پچاس سیلوائڈ اس فریموں پر مشتمل ہے جو تین سیکنڈ دورانیہ کی ہے اور فریم کی رفتار 16 فریم فی سیکنڈ کی حساب سے ہے۔ |
خبروں میں
منتخب فہرستخلافت راشدہ متعدد ولایتوں (والی کے زیر ولایت علاقہ) پر بنا کسی خاص سرحد کے منقسم تھی، یہ ولایتیں حکومت کی توسیع کے مطابق وقتاً فوقتاً بدلتی رہتی تھیں۔ ولایتوں کے تعلق سے خلفائے راشدین کی پالیسیاں اور طریقہ کار باہم مختلف رہے ہیں، ان میں سے ہر ایک حکومت کے زیر تسلط علاقوں میں والیوں اور عاملوں کے انتخاب میں اپنا الگ معیار رکھتا تھا۔ چنانچہ خلیفہ راشد دوم عمر بن خطاب ہمیشہ صحابہ کو ولایت میں مقدم رکھتے تھے، جبکہ عثمان بن عفان اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے تھے، بلکہ وہ طاقت و امانت دیکھ کر والی بنا دیتے تھے، اسی طرح علی بن ابی طالب بھی طاقت و قوت اور اثر رسوخ کو ترجیح دیتے تھے، جب ان کے والیوں سے غیر مناسب افعال سرزد ہوتے یا شکایات آتی تو انھیں سزا بھی دیتے تھے۔ ان سب کے باوجود تمام خلفائے راشدین، صحابہ کو والی بنانے پر توجہ دیتے تھے اسی وجہ سے خلافت راشدہ کے اکثر والی صحابہ تھے یا ان کی اولادیں تھیں۔ والی کی کوئی متعین مدت نہیں ہوتی تھی بلکہ خلیفہ کی صوابدید، اس کی رضامندی اور والی کی بحسن وخوبی ذمہ داری ادا کرنے پر موقوف ہوا کرتا تھا۔ والی کہ اہم ذمہ داریوں میں سے: سرحدوں کو مستحکم کرنا، فوجیوں کی تربیت کرنا، دشمنوں کی خبرون کی چھان بین کرنا، شہروں میں کارکنان اور عمال متعین کرنا اور ولایت (والی کا علاقہ) کی تعمیر و ترقی کرنا (مثلاً: چشمے، نہر، ہموار راستے، سڑک، پل، بازار اور مساجد بنوانا، شہروں کی منصوبہ بندی کرنا وغیرہ) شامل ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں؟ • …کہ برطانوی فوج ٹینک استعمال کرنے والی دُنیا کی سب سے پہلی فوج ہے؟ کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 707,037 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ |
تاریخآج: ہفتہ، 31 اکتوبر 2026 عیسوی بمطابق 19 جمادی الاول 1448 ہجری (م ع و)
| |
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 707,037 مضامین موجود ہیں۔
| |
|
| مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں! |



